۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اسلامی تحریک ضلع ٹنڈو اللہ

حوزہ / اسلامی تحریک پاکستان ضلع ٹنڈو اللہ یار کا اہم اجلاس قائم مقام ضلعی صدر زوار وکیو خان لاشاری کی صدارت میں ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان ضلع ٹنڈو اللہ یار کا اہم اجلاس قائم مقام ضلعی صدر زوار وکیو خان لاشاری کی صدارت میں ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات و دیگر ایجنڈاز پر اہم مشاورت ہوئی اور شریک ارکان نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے ٹنڈو اللہ یار میونسپل کمیٹی سمیت ضلع بھر کی یونین کونسلز میں اپنے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔

اسلامی تحریک ضلع ٹنڈو اللہ یار کے ترجمان ذوہیب لغاری کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان بھر کی طرح ٹنڈو اللہ یار میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے صف اول کا کردار ادا کررہی ہے اور انشاءاللہ عوام کے ووٹ سے بلدیاتی انتخابات میں اسلامی تحریک کامیاب ہوکر ایوان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کرے گی جس سے عوامی مشکلات کا تدارک ممکن ہوپائے گا۔

اجلاس میں خصوصی طور پر صوبائی اعزازی نائب صدر مولانا غلام عباس جویو اور ضلعی کابینہ کے افراد اور تمام تحصیلات کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .